• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو کرارا جواب

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پشاور میں بیٹھے شخص کو لگ رہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری اسپتال دیوالیہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے بغض میں آپ اندھے، گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں، پنجاب میں نئے اسپتال بن رہے ہیں، تزئین نو بھی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں فنڈ نہ ہونے پر جامعات بند ہو رہی ہیں، کے پی میں سرکاری ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر آئے روز احتجاج کرتے ہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، آپ کے صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتے، نہ ہی نئی منصوبے آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر ہفتے عوامی فلاح کا نیا منصوبہ آتا ہے تو اس کی تشہیر بھی قانونی تقاضہ ہے، 11 سال سے کے پی میں کون سی تبدیلی اور انقلاب لائے ہیں وہ قوم کو بتائیں؟

انہوں نے کہا کہ ہر وقت مریم نواز کا راگ الاپنے کی بجائے اپنے وزیرِ اعلیٰ کی کارکردگی کا حساب دیں، مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید