• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمٰی بخاری کا بیرسٹر محمد علی سیف اور مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون لیڈر کے متعلق نامناسب گفتگو پر شرم نہیں آتی، الٹا ڈھٹائی دکھا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں لوگ مہنگائی، غربت اور دہشت گردی سے پریشان ہیں۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کسان پیکج، الیکٹرک بائیکس، اپنی چھت، اپناگھر اور اسکالر شپ دے رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کالج اور یونیورسٹیز فنڈ نہ ہونے سے بند ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں نیا این ایس آئی ٹی بن رہا ہے۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے ہیں، ٹیوب ویل سولر پر منتقل ہونے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ علی امین پختونوں کو مولا جٹ والی بڑھکیں مار کے پیٹ بھر رہے ہیں۔ پنجاب کے ہر شعبے میں ترقی، کےپی کے میں تیزی سے تنزلی ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید