• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ردعمل دے دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ردعمل دے دیا۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ پرنٹنگ پریس لگالیں، جتنی ترمیمیں چھاپنی ہیں چھاپ لیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بوگس اسمبلی ہے، ہاؤس مکمل نہیں ہے، ابھی تو دیکھیں ان کے حقائق سامنے آئیں گے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ 27 ویں ترمیم ہو یا 28ویں، ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر حکومت خوفزدہ نہ ہوتی تو ہمارے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے نہ مارتی، لوگوں کو نہ اٹھاتی۔

اس معاملے پر وزیراعطم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ میں اس میٹنگ میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔

قومی خبریں سے مزید