• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور فیکٹری آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیا اور چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

خط میں کہا گیا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات معلوم کی جائیں، بتائیں کیا انڈسٹریل یونٹ کی مینجمنٹ نے ریلیف سمیت مختلف محکموں کی ہدایت پر عمل کیا تھا؟

علی امین گنڈاپور نے خط میں یہ بھی استفسار کیا کہ کیا کسی ادارے کی کوتاہی سے تو یہ واقعہ پیش نہیں آیا؟

خط میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کےلیے تجاویز دی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام انڈسٹریل یونٹس میں سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیا جائے اور اس بارے میں 30 دن میں رپورٹ دیں۔

قومی خبریں سے مزید