• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشگوئی کر رہی ہوں فتنہ ختم ہونے جارہا ہے، مریم نواز


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے، پیشگوئی کر رہی ہوں کہ فتنہ ختم ہونے جارہا ہے۔

حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے، مہنگائی نیچے آرہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ فتنے کی فتنہ بازیوں کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، پچھلے 5 سال نالائقوں اور دہشتگردوں کی حکومت تھی جس سے ملک کا نقصان ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسانوں سے گندم خریدنا ایک فراڈ نظریہ ہے، کسانوں کے مسئلے صرف نعروں سے حل نہیں ہوتے، کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے گا، کسی کے ہاتھ بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا، کسان سے گندم آڑھتی خریدتا ہے، حکومت نہیں خریدتی، کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ دینا چاہتے ہیں، کسانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے بلا سود قرض دیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید