• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی بمباری میں 2 ننھی بچیوں سمیت 32 افراد شہید


فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، آج بمباری کے دوارن اسرائیلی فوج نے 32 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جن میں 2 ننھی بچیاں بھی شامل ہیں۔

فلسطینی صحافی وسام نصیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو ننھی بچیوں کی تصویر شیئر کی ہے جنہیں آج غزہ میں شہید کردیا گیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج صبح جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اوکل خاندان کی یہ دو بچیاں بھی شہید ہوگئیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں  کم از کم 32 افراد شہید ہوچکے ہیں، ان میں شمالی غزہ کے 15 افراد بھی شامل ہیں، جہاں اسرائیلی فوج کا محاصرہ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج نے 43 ہزار 20 افراد  کو شہید اور 1 لاکھ 1 ہزار 110 لوگوں کو زخمی کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید