اپر اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹر پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈی ایس پی محمد رحیم کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، تینوں دہشت گرد پولیو ٹیم پر حملے اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھے۔
ڈی پی او کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔
بلوچستان میں اس سال پولیو کے21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔