بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔
ای او سی حکام کے مطابق مہم میں 26 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں،۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے اور یہ مہم 7 روز تک جاری رہے گی۔
ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر انعام الحق نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں پولیو کیس کی موجودگی کی وجہ سے والدین اس خصوصی مہم میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔
بلوچستان میں اس سال پولیو کے21 کیس رپورٹ ہوئےہیں۔
ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔