کراچی میں ڈینگی اور چکن گونیاں کے انسداد کے لیے اسپرے مہم جاری ہے۔
شہر میں 25 ٹاؤنز کی 246 یوسیز کے لیے صرف 35 گاڑیاں اسپرے مہم پر مامور ہیں۔
کے ایم سی حکام کے مطابق شہر میں یو سی کی بنیاد پر اسپرے مہم جاری ہے، اسپرے مہم میں 35 گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ میئر کراچی نے اسپرے مہم کے لیے گاڑیوں کے اضافے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ان دنوں مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیاں کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔