• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیڈیاز 2024ء کراچی میں 19 تا 22 نومبر ہو گی: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ--- فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ--- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز 2024ء کا انعقاد کراچی میں 19 تا 22 نومبر ہو گا۔

آئیڈیاز 2024ء کی تیسری اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نمائش کے موقع پر سی ویو پر 21 نومبر کو کراچی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے لیے منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے موقع پر فٹ پاتھ پینٹ، گرین بیلٹ میں پودے اور گھاس لگائیں، نمائش سے پہلے جن سڑکوں اور راستوں کو مرمت کی ضرورت ہے وہاں پیچ ورک مکمل کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس، سگنلز کی صفائی اور ان کو پینٹ کر کے بہتر کیا جائے، آئیڈیاز 2000ء کے آغاز کے بعد سے قومی اور عالمی دفاعی صنعت کی پہچان بن گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان اور اس سے باہر علم کے تبادلے کو فروغ ملتا ہے، آئیڈیاز کو اب دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، مشترکہ پلیٹ فارم سے عالمی امن، استحکام اور خوش حالی کا پیغام جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2024ء کا میلہ 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں سجے گا، نمائش کے 12 ویں ایڈیشن کی میزبانی ہمارے عزم و ترقی کے سفر کو واضح کرتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ آئیڈیاز 2024ء پاکستان کے عالمی پارٹنرز کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید