• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی چاہیں تو آسانی سے جیل سے باہر آسکتے ہیں، شبلی فراز

 
شبلی فراز: فوٹو فائل
شبلی فراز: فوٹو فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہیں تو آسانی سے جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

 سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی اپنی ذات کیلئے نہیں ہے، اسی لیے وہ جیل میں ہیں، ان کی لڑائی ذات کیلئے ہوتی تو نواز شریف اور آصف زرداری کی طرح سمجھوتہ کرکے جیل سے باہر آجاتے۔

سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی مکمل نہیں، الیکشن کمیشن مخصوص نشست پر فریق بن گیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید