چینی صدر کی دعوت پر صدر آصف زرداری 4 نومبر سے چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران صدر آصف زرداری چینی صدر سے ملاقات کریں گے، صدر مملکت شنگھائی اور بیجنگ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری شنگھائی میں چائنا انٹرنینشل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ہوں گے۔