پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ایک اور دن نئی بلند ترین سطح بنائی اور ایک نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
شیئر بازار صرف ماہ اکتوبر میں 9 ہزار 749 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 518 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 864 پر بند ہوا ہے، جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 908 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس نے آج نئی بلند ترین 91 ہزار358 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 60 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 28 ارب 20 کروڑ روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار764 ارب روپے ہے۔