• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ سے 33 اموات پر کےالیکٹرک کا جواب، بیشتر افراد کو نامعلوم قرار دے دیا


کےالیکٹرک کا اپنے زیر انتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 33 شہریوں کی ہلاکت پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دیا گیا جواب سامنے آگیا۔

کےالیکٹرک نے مرنے والے متعدد شہریوں کو نامعلوم قرار دیتے ہوئے چور، نشے کا عادی، ذہنی مریض کہا۔

جواب میں بتایا کہ نشے کا شکار افراد بجلی کے انڈر گراؤنڈ کیبل کاٹنے اور تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

نیپرا نے گزشتہ ماہ کےالیکٹرک کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دوسری جانب نیپرا نے گیپکو کے زیر انتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 9 اموات پر ادارے کا جواب مسترد کرتے ہوئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد  کردیا۔

مرنے والے 6 شہریوں کے ہر لواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم  دے دیا۔

نیپرا نے متاثرہ خاندان کے وارث کو ملازمت دینےکی بھی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید