سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان مزاری کو بغیر ناشتے کے انسداد دِہشت گردی عدالت لایا گیا۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں آج ایمان مزاری اور ہادی علی کو پیش کیا گیا تو اس موقع پر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری بھی موجود تھیں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کی حالت بے ہوش ہونے والی لگ رہی ہے، انہیں بھیجے گئے کپڑے اور کھانا بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے جسمانی ریمانڈ کو معطل کر دیا تھا۔
ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس میں دہشت گردی سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔