• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت مضبوط بنانی ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور آئینی استحکام بالخصوص پنجاب کی ترقی کے لیے مل کر چلنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں ترقی اور استحکام سب سے مقدم ہے، ملک میں معاشی بہتری روشن مستقبل کی نوید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید