• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: 3 سالہ بچہ ٹیوب ویل کے 800 فٹ گہرے بور میں گر گیا

فیس بک ویڈیوز گریب
فیس بک ویڈیوز گریب

چمن کے علاقے انزرگی کاریز میں 3 سال کا بچہ ٹیوب ویل کے 800 فٹ گہرے بور میں گر گیا۔

لیویز حکام کے مطابق زیرِ تعمیر گھر کے چوکیدار کا 3 سال کا بچہ رات 8 بجے سے ٹیوب ویل کے بور میں پھنسا ہوا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ رات سے لیویز اور مقامی افراد مل کر بچے کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے ٹیوب ویل بور میں پھنسنے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کو کر دی ہے۔

 حکام نے کہا ہے کہ 8 سو فٹ گہرے بور میں گرنے والے 3 سالہ بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پی ڈی ایم اے کی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو نکالنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید