محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا پر طالبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سے تفتیش کے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔
لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے سے جڑے ایک اور مقدمے کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس معاملے سے جڑے ایک اور مقدمے کی تحقیقات کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) تشکیل دی ہے۔
پنجاب حکومت کی بنائی گئی نئی جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر مبینہ زیادتی کی شکار طالبہ کی ماں ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سے تفتیش کرے گی۔
کراچی کی اس خاتون نے سوشل میڈیا پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کیا تھا ،لاہور گلبرگ کی پولیس نے خاتون کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
پنجاب حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمہ کے اقدام کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کرے گی۔