• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیاسا کے وفد کا سی اے اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

شہری ہوابازی کے یورپی یونین کے ادارے آیاسا کے وفد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ہیڈ کوارٹر اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آیاسا کے وفد نے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی اور دیگر امور میں بہتری سے متعلق معلومات لیں۔

آیاسا کا وفد بدھ کو پی آئی اے کے شعبہ آڈٹ کا بھی دورہ کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آیاسا کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر کارگو کمپلیکس کی سہولیات کا بھی جائزہ لے گا۔

قومی خبریں سے مزید