• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردِ جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر


جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی 8 نومبر تک مؤخر ہوگئی۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل، راشد حفیظ، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔

راشد حفیظ، صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور زرتاج گل میں چالان نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔

ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فردِ جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

ملزمان پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید