بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی مرکزی قیادت کی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
بی این پی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر خضدار، خاران، پنجگور میں بازار، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
صوبے بھر میں ہڑتال کی کال پر سوراب، نوشکی، مستونگ، قلات سمیت مختلف شہروں میں دکانیں بند ہیں اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ہڑتال اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر کی جا رہی ہے۔