• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ زراعت کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، حکومت کسان اور کسانوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

کالا شاہ کاکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے وسائل میں اضافہ ہوا تو کسانوں کو مزید سہولتیں دیں گے، ملکی معیشت میں زراعت کے شعبے کا بڑا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، اسموگ کو ختم کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات کا جلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  اسموگ کے باعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، گرین پنجاب کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کسانوں کی بھلائی کے لیے 10 ہزار سپر سیڈر مشینیں تقسیم کر رہے ہیں، ضلع شیخوپورہ میں رائس ایریا کے کاشتکاروں میں مشینیں تقسیم کی جائیں گی، حکومت بغیر منافع لیے مشینری کسانوں میں تقسیم کرے گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو معیاری بیج، معیاری کھاد اور دیگر زرعی سہولتیں ایک چھت کے نیچے مہیا کی جائیں گی، حکومت اور کسانوں کے درمیان لڑائی کروانے کی سازش کی جا رہی تھی، مسلم لیگ ن کا پلڑا کل بھی بھاری تھا، آج بھی بھاری ہے اور کل بھی بھاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید