نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقہ وزیر گڑھی میں مسلم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔