• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں: تیمور سلیم جھگڑا

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ـــ فائل فوٹو
سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ـــ فائل فوٹو

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر وفاق سے اپنے حقوق کی بات کرنی ہو گی۔

تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے اتحادی اے این پی اور پیپلز پارٹی آئینی بنچز کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کل تک ایمل ولی خان کے پی میں تھے، آج بلوچستان کے سینیٹر ہیں، کسی کو صوبے کا ڈومیسائل دینا اتنا آسان ہو گیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئینی بنچز میں صوبوں کی نمائندگی کے ساتھ کسی نےکھیلنا ہو گا تو وہ کھیل سکتے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

قومی خبریں سے مزید