صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مسلم دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ ’مصطفیٰ پرائز‘ یافتہ سائنسدان اور جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے سابق سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو کامسٹیک کا دوبارہ 4 برس کے لیے کوآرڈینیٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کامسٹیک (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن) کی سائنسی اور تکنیکی تعاون کی وزارتی قائمہ کمیٹی ہے جو جنوری 1981 میں مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں منعقدہ اسلامی کانفرنس کے تیسرے اسلامی سربراہی اجلاس کے ذریعے قائم کی گئی تھی اور صدر پاکستان اس کے چیئرمین ہیں۔