• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس میں ہیڈ ماسٹر ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار


سندھ ہائیکورٹ نے بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم اسکول ہیڈ ماسٹر کی ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

مواچھ گوٹھ میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے ملزم اسکول ہیڈ ماسٹر محمد حنیف کی ضمانت مسترد کردی جس پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے، ملزم نے مدعی مقدمہ و بچی کے والد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے، ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔

جون 2024 میں اسکول میں واقعہ پیش آیا تھا، اسکول ہیڈ ماسٹر نے بچی کی والدہ کو فون کرکے بتایا کہ وہ بچوں کو عیدی دینا چاہتا ہے، اپنی بچی کو بھیجو، جب بچی وہاں گئی تو اسے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید