• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی کمر کے نچلے حصے میں درد، آرتھو پیڈک سرجن نے جیل میں طبی معائنہ کیا

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت تھی جو کہ پاؤں تک جا رہی تھی جس کیلئے انہیں ادویات لکھ کر دی گئیں اور ایکسرسائز تجویز کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید