• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گھر 

آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔

میں نے مٹھو کو سمجھانے کی کوشش کی۔

میں خود ہی اسے خرید کے لایا تھا۔

یہ کئی سال پہلے کی بات ہے۔

طوطا موقع ملتے ہی اڑ جاتا ہے،

یہ سن کر میں نے اسے پنجرے میں بند رکھا۔

لیکن ایک دن خیال آیا کہ یہ ظلم کیوں کررہا ہوں۔

چنانچہ پنجرہ کھول دیا۔

اڑ جاو،

میں نے کہا۔

وہ نہیں اڑا۔

میں نے سمجھانے کی کوشش کی۔

وہ نہیں سمجھا۔

میرے ضد کرنے پر تنگ آکر بولا،

اڑ کر کہاں جاوں؟

شہر کے سارے درخت تو تم انسانوں نے کاٹ دیے ہیں۔

تازہ ترین