• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 1.35، ڈیزل 3.35 روپے فی لٹر مزید مہنگا، مٹی کا تیل سستا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)  پیٹرول ایک روپے 35پیسے،ڈیزل تین روپے 85پیسے فی لٹر مہنگا ، مٹی کا تیل سستا ،  پیٹرول کی نئی قیمت 248روپے 38پیسے ، ڈیزل 255روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی 161 روپے 54پیسے فی لٹر مقرر،حکومت نے   پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی .

 وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35پیسے فی لٹراور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 85پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے

 مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248روپے 38پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 255روپے 14پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 161روپے 54پیسے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147روپے51پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے .

 نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم نومبر سے 15نومبر تک ہوگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیاگیا ۔

اہم خبریں سے مزید