• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر اکتوبر میں ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر ماہ اکتوبر میں ٹیکس ریونیو ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 980ارب روپے کے ٹیکس ریونیو ہدف کے مقابلے میں 878ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوااس طرح 102ارب روپے اکتوبر کے مہینے میں شارٹ فال رہا جبکہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس ہدف میں194ارب روپے شارٹ فارل ہوا،ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو ہدف 980ارب روپے تھا ایف بی آرنے 878ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جولائی تا ستمبر کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں92ارب روپے کا شارٹ فال رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید