رحیم یار خان میں تاجروں سے بھتہ لینے والے ملزم کو پکڑ لیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزم وائس چینجر کے ذریعے کچے کا ڈاکو بن کر بھتہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون، سم اور دیگر سامان برآمد بھی کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے۔
یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ ای یو فارن افیئرز چیف کایا کالاس کی درخواست پر ہوا۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے میزائلوں سے دو طیارے مار گرائے گئے، مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔
سینئر صحافی حامد میر کے مطابق بھارت ڈرون بھیج کر پاکستان میں خوف پھیلانا چاہتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے مبینہ اہلکار بن کر شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے کیس میں 3 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں: احسن اقبال
پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نہ نکالنے کے معاملے پر کاز لسٹ جاری نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھارت نے نصف شب سے صبح 7 بجے تک اس ہائیڈرو پراجیکٹ کونشانہ بنانے کی کوشش کی، ہماری افواج نے دشمن کی گولہ باری کا بھرپور استعداد کے ساتھ جواب دیا۔
بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: وزیر دفاع
فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب ڈرون گرائے گئے۔