• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے میرے ناخنوں پر نیل پالش لگائی: ہما قریشی نے دلچسپ کہانی سنا دی

شاہ رخ خان اور ہما قریشی— فائل فوٹو
شاہ رخ خان اور ہما قریشی— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اشتہار کی شوٹنگ کے یاد گار لمحات کو دہرا دیا۔

 ہما قریشی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اس وقت انڈسٹری کے لیے بالکل ایک نیا چہرہ تھی، یہاں تک کہ میں نے کسی فلم میں کوئی مختصر سا کردار بھی نہیں کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس اشتہار میں شاہ رخ خان کی حاملہ بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور اشتہار کے ایک سین میں اُنہوں نے میرے پیروں کے ناخنوں پر نیل پالش لگائی، مجھے وہ سب کچھ بالکل ایک خواب جیسا لگ رہا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس دن شوٹنگ کے بعد میں نے اپنی والدہ کو فون کیا اور کہا کہ اللّٰہ واقعی موجود ہے اور آپ جانتی ہیں وہ لوگوں کی دعائیں بھی سنتا ہے کیونکہ مجھے ابھی چاہے ایک اشتہار میں ہی سہی لیکن اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔

ہما قریشی نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر بھی بنوانا چاہتی تھی لیکن ان سے اپنے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس کرتی تھی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھر اتفاق سے ایک ایونٹ پر میں اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہنچے تو وہاں فوٹو گرافرز نے ہماری ایک ساتھ پہلی یادگار تصویر بنائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید