• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش


انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 1997ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات میں شگفتہ جمانی نے پوچھا کہ کیا بحری جہازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز بھیجنے کی پالیسی زیرِ غور ہے؟

اس پر وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بحری جہازوں کے سفری نرخ بہت زیادہ رعایتی نہیں، اس پر غور کر رہے ہیں، بحری جہازوں پر عازمین کو لے جانا اتنا قابلِ عمل نہیں۔

دوسری جانب وقفۂ سوالات میں پی ٹی آئی کے رکن اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی سنجیدگی کا عالم دیکھ لیں کہ نہ تو وزراء آئے ہیں، نہ حکومتی ارکان۔

انہوں نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ جیل گئے تھے۔

اسپیکر نے اسد قیصر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اس پر وقفۂ سوالات کے بعد بات کریں پلیز۔

قومی خبریں سے مزید