• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں تین نجی بل پیش، قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی میں منگل کےروز پرائیویٹ ممبرز ڈے پر ممبران قومی اسمبلی کے تین نجی بل مزیدغور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کردیئے گئے، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس کی صدارت کی،صاحبزادہ صبغت اللہ نے سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل 2024پیش کیا ایوان نے بل پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی ڈپٹی سپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا،مسلم لیگ ن کی شائشتہ پرویز ملک نے اسلام آ باد ہیلتھ کیئر تر میمی بل2024پیش کیاڈپٹی سپیکر نے ایوان کی منظوری سے بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا، شائستہ پرویز ملک نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تر میمی بل2024ایوان میں پیش کیا ڈپٹی سپیکر نے ایوان کی منظوری سے بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا شائستہ پرویز نے کہا ہیلتھ ریگولیشن بہت ضروری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید