• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی رہائی: زینب جنجوعہ کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ — فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ — فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے وطن واپسی کے کیس میں زینب جنجوعہ کو فریقین کی جانب سے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان سے ایک وفد امریکی انتخابات کے بعد امریکا جائے گا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور اُن کا نامزد کردہ ایک ڈاکٹر بھی وفد کا حصّہ ہوں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ وفد امریکی حکّام کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس کی مزید سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید