امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے امریکی جیل میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خط پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق انکوائری کے لیے محکمۂ انصاف سے رجوع کیا جائے، نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کروں گا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ توہینِ مذہب کے قوانین مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھا تھا۔