بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ جب انکی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو رہی تھیں تو اس وقت انھیں اپنے فلیٹ کا کرایا دینا بھی مشکل پڑتا تھا، وہ بڑا عجیب دور تھا۔
گوالیار سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ کارتک آریان ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، جو آج ریلیز ہوگئی ہے۔
تاہم کارتک آریان کو کیریئر میں کامیابیاں ملنے سے قبل کافی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے انھیں مالی مسائل بھی درپیش رہے۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ ’پیار کا پنچ نامہ‘ کے بعد کئی فلموں کی ناکامی کی وجہ سے فلیٹ کا کرایہ ادا کرنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس زمانے میں فلیٹ کا ماہانہ کرایہ دو ہزار روپے تھا، ایک موقع پر مسلسل ادائیگی نہ ہونے سے یہ چار ہزار روپے تک پہنچ گیا۔