ورلڈ بینک کموڈیٹی مارکیٹ آؤٹ لک کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں 2025 میں 5 فیصد اور 2026 میں 2 فیصد تک کمی متوقع ہے۔
عالمی بینک کموڈیٹی مارکیٹ آؤٹ لک میں مزید کہا گیا کہ اجناس کی قیمتیں 2024 میں 3 فیصد کم ہوئی ہیں۔ مجموعی کمی سے اجناس کی قیمتیں 2020 کی سطح سے نیچے ہو جائیں گی۔
اجناس کی قیمتوں میں متوقع کمی خام تیل کے سبب ہوگی۔ قدرتی گیس کا بھاؤ بڑھے گا، دھاتوں اور زرعی اجناس کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔
کموڈیٹی مارکیٹ آؤٹ لک کے مطابق برینٹ خام تیل کی رواں سال اوسط 80 ڈالر فی بیرل رہے گی۔
کموڈیٹی مارکیٹ آؤٹ لک کے مطابق سال 2025 میں برینٹ کی اوسط قیمت 73 ڈالر فی بیرل ہوگی اور سال 2026 میں برینٹ کا اوسط بھاؤ 72 ڈالر فی بیرل ہوگا۔