پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں 8 نومبر کا جلسہ منسوخ کر دیا۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ارباب عاصم نے بتایا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کا 8 نومبر کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوابی میں ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا، جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔
ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ تبلیغی اجتماع کے باعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔