اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی یکم نومبر کو پشاور،8نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائیگی۔