• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: عبدالقادر شیخ

صفحات: 340، ہدیہ: 1000روپے

 کاروانِ خدمت، R-58/16، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔

فون نمبر:۔ 2517066 - 0301

زیرِ نظر کتاب میں وہ کالم شامل ہیں، جو مصنّف نے مختلف ادوار میں اخبارات کے لیے لکھے۔ دینی اور مذہبی موضوعات پر قلم اٹھانا ہما شما کے بس کی بات نہیں، اِس کے لیے صاحبِ علم ہونا نہایت ضروری ہے۔ کتاب چار ابواب، تعلیماتِ مصطفیٰﷺ، خلفائے راشدینؓ و صحابۂ کرامؓ ،غزوات اور مفکرینِ اسلام میں تقسیم کی گئی ہے۔اِس میں کُل 63مضامین شامل کیے گئے ہیں، جب کہ کتاب کا انتساب تحریکِ اسلامی کے بانی، مولانا سیّد ابوالاعلی مودودیؒ کے نام کیا گیا ہے، جس سے اُن کی علمی بصیرت کا اندازہ ہوتا ہے۔

کتاب کے مندرجات سے ثابت ہوتا ہے کہ مصنّف جس مسلم معاشرے کا خواب دیکھ رہے ہیں، وہ محض خواب نہیں، بلکہ ان کا اسلوبِ زیست ہے۔ اُنہوں نے ہر موضوع کا حق ادا کیا ہے اور اپنا پیغام قارئین تک پہنچانے کے لیے نہایت سہل اندازِ بیان اختیار کیا ہے۔ 

کتاب کا دیباچہ پروفیسر مرزا اسلم بیگ نے تحریر کیا ہے، جنھوں نے حیدرآباد (سندھ) کی ادبی فضا کو متحرّک رکھا ہوا ہے۔نیز، محمّد ناصر خان چشتی کا بھی ایک مضمون زینتِ کتاب ہے۔ یہ ڈاکٹر عبدالقادر شیخ کی چھٹی کتاب ہے۔