• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق 2021 کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست خارج

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار— فائل فوٹو
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق 2021 کی مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔

یاد رہے کہ نومبر 2021 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

نومبر 2021 میں ہی سابق چیف جسٹس نے متنازع آڈیو لیک کو من گھڑت قرار دے دیا تھا۔

اس مبینہ آڈیو ریکارڈنگ میں سابق چیف جسٹس نے عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کی ہدایات دی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید