• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا




سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن بن گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےجوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا۔

چھبیسویں آئینی ترمیم اورجوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کیلئےججوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اجلاس میں شرکت کریں گے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹ کی جانب سے 5 نام بھجوائے گئے تھے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد شرکت کریں گے، تحریک انصاف کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی اجلاس میں شریک  ہوں گے، خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔

رکن کمیشن اختر حسین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے کا علم نہیں، اجلاس سے متعلق صرف کال موصول ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید