• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، جیل اصلاحات کی پالیسی تیار کرنے پر غور


چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں قومی جیل اصلاحات کی پالیسی تیار کرنے پر غور کیا گیا۔

لاہور میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم بھی شریک ہوئیں، جس میں قومی جیل اصلاحات کی پالیسی تیار کرنے پر غور کیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اعداد و شمار سے جیلوں کی گہری تشویشناک صورتحال کا پتہ چلتا ہے، 66 ہزار 625 کی گنجائش والی جیلوں میں 1 لاکھ 8 ہزار 643 قیدی رکھے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب میں 36,365 کی گنجائش والی جیل میں قیدیوں کی تعداد 67,837 ہے، ایک سال سے زیادہ عرصے سے مقدمات سماعت کے منتظر ہیں، یہ صورتحال نظام انصاف کےلیے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کرتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، قید کاٹنے والے سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی اجلاس میں شرکت کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید