• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آئے واقعے سے کوئی تعلق نہیں، صاحبزادہ جہانگیر

صاحبزادہ جہانگیر
صاحبزادہ جہانگیر

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے 55 سالہ پرانے دوست اور سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے خلاف پرامن احتجاج کی کال دی تھی، ان کی روانگی سے پہلے میں چلا گیا تھا، میں نے لوگوں کو مظاہرے کیلئے مدعو کیا تھا، کسی سے نہیں کہا تھا کہ کسی کی موٹر جلا دیں۔

 صاحبزادہ جہانگیر نے مزید کہا کہ میں تو چلا گیا تھا امن و امان قائم کرنے کی ذمہ داری میری نہیں پولیس کی ہے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں لیکن جس قسم کا رویہ یہ لوگ پاکستان میں روا رکھتے ہیں، اس کے نتیجہ میں انھیں لوگوں کے غصہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے دوست نے کہا کہ یہاں کسی گاڑی کا شیشہ کبھی نہیں ٹوٹا، گاڑی تیزی سے چلا کر اس کی اسٹوری بنالیں تو وہ دوسری بات ہے۔

قومی خبریں سے مزید