• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کے مشکور ہیں،ایرانی سفیر

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سمندر میں پھنسے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر ممالک کی تاریخ ہے کہ وہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔ میں پاک بحریہ کی جانب سے ماہی گیروں کی کشتی کی مدد کے لئے اپیل پر فوری اور فعال ردعمل اور کھلے سمندر میں پھنسے ان 23 ایرانی ماہی گیروں کو بحفاظت بچانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کو بین الاقوامی پانیوں میں ریسکیواور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں میں قریبی حمایت اور باہمی تعاون حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مارچ 2024 میں بھی پاک بحریہ نے آگ میں پھنسے 8 ماہی گیروں کو بچایا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید