پشاور ہائی کورٹ میں محکمۂ پولیس نے سیکیورٹی عملے کے اعداد و شمار عدالت میں جمع کروا دیے۔
عدالت نے خیبر پختون خوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں عدالتوں اور جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی کے معاملے کی سماعت کی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے ساتھ 1571 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں 258 پولیس اہلکار جوڈیشل افسران اور کورٹس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں 143 اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسران کے گھروں اور نقل و حرکت کے دوران پولیس اور ایف سی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں عدالتوں کی حفاظت کے لیے 22 پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں سے 9 پولیس اہلکار عدالتوں، 5 اہلکار جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں جبکہ 8 پولیس اہلکار جوڈیشل افسران کے ساتھ بطور سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں عدالتوں اور ججز کی تحفظ کے لیے 64 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل افسران کے گھروں اور نقل وحرکت کے دوران پولیس اور ایف سی اہلکار موجود ہوتے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ججز کی باہمی مشاورت سے سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدالتوں کی سیکیورٹی کے تفصیلات مانگی تھیں۔