حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم لانے پر مشاورت شروع کردی، سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کی جائےگی، آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آج ایوان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہوا۔