• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سروسز چیفس کی مدت میں اضافہ تقرری کی تاریخ سے ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام سروسز چیفس کی مدت میں اضافہ تقرری کی تاریخ سے ہوگا۔

 جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سروسز چیفس کی غیر معینہ مدت کی توسیع نہیں ہو سکے گی، ہم نے اس نئے قانون میں پرانے قانون کو نہیں چھیڑا۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے  پیش کیا گیا تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان نیول ایکٹ 1961 اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953 میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید