• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائیز کیجانب سے 2 سال کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر نثار کھوڑو برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد کھوڑو نے محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کیجانب سے 2سال کا 175 ملین کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسران آڈٹ ریکارڈ کی فراہمی میں غفلت کر رہے ہیں ان کو گھر بھیجا جائے، سال 2008 سے مختلف محکموں کے 5 ہزار آڈٹ پیراز التوا میں ہیں اور مختلف محکمے آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرکے پی اے سی میں اپنے محکموں کی بے عزتی کروا رہے ہیں ، پی اے سی پوسٹ مین نہیں ہے اس لئے پی اے سی کو مذاق سمجھنا بند کیا جائے، سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کی سال 2018ع سے سال 2020 تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو نے کہا کہ محکمے کا فوکل پرسن ذمہ دار ہے ، کمیٹی کے ایک اور رکن خرم کریم سومرو نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افسر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے، محکمے کے سیکریٹری سلیم راجپوت نے وقت پر ریکارڈ فراہم نہ ہونے پر پی اے سی سے معذزت اور ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مہلت کی درخواست کی ، آئندہ اجلاس 18 نومبر کو طلب کرلیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید